آندھراپردیش

ایجنٹوں کا دھوکہ، اے پی کے 5نوجوان یوروپ میں پھنس گئے

انہوں نے کہاکہ یہاں پر ملازمت نہیں ہے اور رقم نہ ہونے کی وجہ سے وہ سڑکوں پر رہنے کیلئے مجبور ہیں۔

حیدرآباد: ایجنٹوں کے دھوکے کا شکار ہو کر یورپ میں پھنسے آندھراپردیش کے نوجوانوں نے ان کی واپسی کو یقینی بنانے کی ریاستی حکومت سے درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

امو نامی نوجوان نے اس سلسلہ میں ویڈیو جاری کرتے ہوئے مسائل سے واقف کروایا۔

انہوں نے کہاکہ یہاں پر ملازمت نہیں ہے اور رقم نہ ہونے کی وجہ سے وہ سڑکوں پر رہنے کیلئے مجبور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر ہر نوجوان سے 5 لاکھ روپے لے کر یورپ میں لاکر انہیں چھوڑدیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ویزاگ کے آٹو نگر میں اس ایجنسی نے ان کو دھوکہ دیا ہے۔

ان نوجوانوں کی شناخت وجے درگا، موہن، اکھل، رام بابو اور ونودکے طورپر کی گئی ہے۔