تلنگانہ

دسویں جماعت کی طالبہ دل کا دور پڑنے سے فوت

اسپتال میں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، لیکن کوئی ردعمل نہ ملنے پر اسے دوسرے اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کے لیے سی پی آر (CPR) بھی دیا، لیکن تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں دسویں جماعت میں زیر تعلیم 14 سالہ طالبہ سری نِدھی  دل کا دورہ  پڑنے سے فوت ہوگئی۔ سری ندھی کا تعلق رامارڈی منڈل کے سنگارائی پلی گاؤں سے تھا اور وہ کاماریڈی میں رہ کر اپنی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
جامعتہ المؤمنات مغلپورہ میں خواتین کیلئے دس روزہ دینی و اسلامی کورس کا آغاز
نرمی انبیاء کی صفت ہے، اسی سے معاشرہ جوڑتا ہے: مولانا محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اکیڈیمکلی گلوبل نے حیدرآباد میں پہلا تجرباتی مرکز قائم کیا

جمعرات کی صبح، جب سری ندھی اسکول جا رہی تھی، تو اسکول کے قریب اچانک اسے سینے میں شدید درد محسوس ہوا اور وہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر گئی۔ موقع پر موجود ایک استاد نے فوراً اسے اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، لیکن کوئی ردعمل نہ ملنے پر اسے دوسرے اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کے لیے سی پی آر (CPR) بھی دیا، لیکن تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں اور ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

بعد ازاں، سری ندھی کی نعش کو اس کے آبائی گاؤں سنگارائی پلی منتقل کر دیا گیا۔ طالبہ کی اچانک موت سے اسکول میں غم کی لہر دوڑ گئی اور اساتذہ و طلبہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔