امریکہ و کینیڈا

ایلون مسک کو 57.5 فیصد صارفین ٹوئٹر کا سربراہ نہیں دیکھنا چاہتے

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی طرف سے کمپنی کا بطور چیف ایگزیکیوٹو افسر (سی ای او) رہنے یہ نہ رہنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر صارفین سے رائے لی جہاں اکثریت نے کہا کہ وہ ان کو بطور سی ای او نہیں دیکھنا چاہتے۔

سان فرانسسکو: ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کی طرف سے کمپنی کا بطور چیف ایگزیکیوٹو افسر (سی ای او) رہنے یہ نہ رہنے کے حوالے سے ٹوئٹر پر صارفین سے رائے لی جہاں اکثریت نے کہا کہ وہ ان کو بطور سی ای او نہیں دیکھنا چاہتے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے گزشتہ روز ’ٹوئٹر پول‘ کے ذریعے صارفین سے رائے لی کہ آیا کہ ان کو بطور سی ای او رہنا چاہیے یا نہیں جس کے بعد صارفین کی اکثریت نے ان کے خلاف رائے دی۔

رپورٹ کے مطابق 57 عشاریہ 5 فیصد صارفین نے ایلون مسک کے بطور سی ای او نہ رہنے کی حمایت کی جبکہ 42.5 فیصد صارفین نے ایلون مسک کے اس خیال کی مخالفت کرتے ہوئے بطور سی ای او رہنے کی حمایت کی جس کے بعد پول کا اختتام ہوا۔

ایلون مسک کی طرف سے جاری کیے گئے ٹوئٹر پول میں ایک کروڑ 75 لاکھ صارفین نے اپنی رائے دی۔پول کے وقت ایلون مسک نے یہ بھی لکھا کہ وہ نتائج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، تاہم انہوں نے اس بات کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ نتائج کے بعد وہ سی ای او کے عہدے سے کب مستفعی ہوں گے۔

واضح رہے کہ ٹیسلا کمپنی کے حصص پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 5 فیصد سے زیادہ بڑھے ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز کھو بیٹھے تھے، تاہم انہوں نے متعدد کمپنیوں، بشمول میڈیکل ڈوائس کمپنی نیرا لنک اور راکٹ کمپنی اسپیس ایکس کا بھی بنیاد رکھا ہے۔

ٹیسلا کے سرمایہ کاروں کو تشویش ہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کے معاہدے کے بعد خود کو بہت زیادہ مشغول رکھے ہوئے ہیں۔