تلنگانہ
نلگنڈہ میں سڑک حادثات، 2 نوجوان ہلاک
شیوراتری کی تقریب سے واپسی کے دوران موٹرسائیکل کے سوریہ پیٹ کے کوتھاتانڈہ کے قریب بائیک، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں 22سالہ پون ہلاک ہوگیا۔پولیس نے کہا کہ اس نے ہیلمٹ نہیں پہنی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ نلگنڈہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثات میں دونوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ علحدہ علحدہ سڑک حادثات اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے۔
شیوراتری کی تقریب سے واپسی کے دوران موٹرسائیکل کے سوریہ پیٹ کے کوتھاتانڈہ کے قریب بائیک، ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں 22سالہ پون ہلاک ہوگیا۔پولیس نے کہا کہ اس نے ہیلمٹ نہیں پہنی تھی۔
ایک اور حادثہ نلگنڈہ ضلع کے تپرتی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب دو بائیکس کا تصادم ہوگیا۔اس حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا اور دوسراشدید زخمی ہوگیا۔