جرائم و حادثات

امریکہ میں کار شعلہ پوش، تلنگانہ کا طالبعلم زندہ جھلس کر ہلاک

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شیلیش کی کار میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے پوری کارکو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شیلیش اس میں سے نکلنے سے قاصر رہا جس کے نتیجہ میں وہ زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

حیدرآباد: امریکہ کے نیوجرسی میں کار کے شعلہ پوش ہونے کے واقعہ میں تلنگانہ کا ایک طالب علم زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔اس کی شناخت شیلیش گروپو کے طورپر کی گئی ہے جو بریج پورٹ یونیورسٹی نیوجرسی میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔

متعلقہ خبریں
طالب علم کو زدوکوب کا واقعہ، ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
نظام آباد میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا زبردست آغاز، بڑی تعداد میں مسلمانوں کی شمولیت
جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد کی مجلس منتظمہ کا اجلاس وممبر سازی مہم کا آغاز
ضلع مرکز میں 27 واں مفت سمر کراٹے کیمپ، طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا سنہری موقع: چنہ ویرایا

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب شیلیش کی کار میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس آگ نے پوری کارکو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور شیلیش اس میں سے نکلنے سے قاصر رہا جس کے نتیجہ میں وہ زندہ جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

اس کو بچانے کی کوششیں کی گئیں جو رائیگاں ثابت ہوئیں۔اس کا تعلق ضلع نظام آباد کے بھیمگل گاوں سے ہے۔اس کے پسماندگان میں والدین اور دو چھوٹی بہنیں شامل ہیں۔اس کے دوست اس کی لاش کو آبائی مقام لانے کے انتظامات کررہے ہیں۔