جرائم و حادثات

ورنگل ریلوے اسٹیشن پر پانی کی ٹنکی گرنے سے 4 مسافر زخمی ہوگئے

تلنگانہ کے ورنگل ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کو پانی کی ٹنکی گرنے سے چار مسافر زخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ورنگل ریلوے اسٹیشن پر جمعہ کو پانی کی ٹنکی گرنے سے چار مسافر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
بچپن کی تعلیم پتھر پر لکھی تحریر کی مانند ہمیشہ باقی رہتی ہے: مولانا غیاث احمد رشادی
تلنگانہ کے اردو صحافیوں کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا آغاز، افتتاحی اجلاس میں معزز مہمانوں کی شرکت
خوشنویسی سے تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اور ذوق کی تسکین ہوتی ہے ،ڈان اسکول ملک پیٹ میں عنقریب تربیتی کلاسس کا آغاز
ریاض میں ادبی فورم کے زیرِ اہتمام ماہانہ محفلِ شعر و ادب کا انعقاد

پلیٹ فارم نمبر ایک پر اپنی ٹرین کا انتظار کر رہے مسافر اس وقت زخمی ہو گئے جب اوور ہیڈ واٹر ٹینک گر کر کور اوور پلیٹ فارم (سی او پی) پر گر گئی۔

جی آئی کی شیٹس پھنس گئیں اور پانی کے ساتھ مسافروں پر گرپڑی۔

یہ واقعہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا جب 64,000 لیٹر صلاحیت کا پانی بہہ گیا۔

مسافر پٹریوں پر گر گئے اور زخمی ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو ایم جی ایم اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے دو کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔ ہر ایک کو 25,000 روپے معاوضہ دیا جا ئے گا۔

ابھی دو بزرگ مسافر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ضروری طبی علاج فراہم کیا جا رہا ہے جس کے تمام اخراجات ریلوے برداشت کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں ایک لاکھ روپے کا معاوضہ بھی دیا جا ئے گا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پلیٹ فارم پر ٹرین نہ ہونے کی وجہ سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔