گورنر تلنگانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
گورنر نے یقین دلایا کہ وہ سیلاب متاثرین کے مسائل پرحکومت کی توجہ دلائیں گی۔اس موقع پر گورنر نے بھدرکالی تالاب کے پشتے کی مرمت کے کاموں کا معائنہ کیا۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن نے اضلاع ورنگل اور ہنمکنڈہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے این ٹی آر نگر اور این این نگر علاقوں میں سیلاب متاثرین کی عیادت کی جن کے مکانات ہنٹر روڈ ہنمکنڈہ پر سیلاب کے پانی کی نذرہوگئے تھے۔
انہوں نے متاثرین میں ریڈ کراس سوسائٹی کی طرف سے فراہم کردہ ہیلتھ کٹس اور ضروری اشیاء تقسیم کیں۔ گورنر نے یقین دلایا کہ وہ سیلاب متاثرین کے مسائل پرحکومت کی توجہ دلائیں گی۔اس موقع پر گورنر نے بھدرکالی تالاب کے پشتے کی مرمت کے کاموں کا معائنہ کیا۔
بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شدید سیلاب نے عوام کی زندگیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، حکومت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری کارروائی کرنی چاہیے، اس بات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ ایسے حالات کیوں پیدا ہوتے ہیں۔ مسئلہ کو مستقل طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔