جرائم و حادثات

تیز رفتار کار سڑک پر ٹھہرے کنٹینر میں گھس گئی، میاں بیوی ہلاک (خوفناک ویڈیو وائرل)

اس واقعہ میں کار میں سوار دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت سمینی نوین راجہ (29) سمینی بھارگوی (24) کے طور پر کی گئی ہے۔

حیدرآباد: سڑک حادثات کو روکنے کیلئے چاہے جتنے بھی اقدامات کیے جائیں، ریاست میں کچھ جگہوں پر سڑکیں اب بھی خون آلود ہیں۔ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں۔ حال ہی میں سوریا پیٹ ضلع میں ایک سنگین وخوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
ٹول ناکہ کے عملہ نے کار ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
کامیابی پر بی جے پی کا چیف منسٹر بی سی قائد ہوگا
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال

 موناگلا منڈل کے مکندا پورم میں ایک تیزرفتار کارسڑک پر ٹہرے ہوئے  کنٹینر میں گھس گئی۔ اس واقعہ میں کار میں سوار دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت سمینی نوین راجہ (29) سمینی بھارگوی (24) کے طور پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی کو 2 سال ہوچکے ہیں۔ نوین راجہ وجئے واڑہ کے ایک پرائیوٹ کالج میں بطور لکچرر خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ ہفتہ کے آخر میں حیدرآباد آئے تھے۔ شہر سے وجئے واڑہ جاتے ہوئے یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

کار کے کنینٹر میں دھنس جانے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں 2 گھنٹے کا وقت لگا۔ بعد ازاں اس جوڑے کو پوسٹ مارٹم کیلئے کوڈاڈا سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حادثہ کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے حادثہ کا سبب بنی گاڑیوں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔

a3w
a3w