تلنگانہ

محبوب نگر میں اکریڈیٹیشن کمیٹی اجلاس، اردو صحافیوں کو اکریڈیٹیشن کارڈز جاری کرنے پر زور

اجلاس کے دوران Abdul Rafi Zaki عبدالرافع ذکی، رکن اکریڈیٹیشن کمیٹی و سینئر جرنلسٹ، اسٹاف رپورٹر روزنامہ منصف نے اردو صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے لیے اکریڈیٹیشن کارڈز کی اجرائی پر زور دیا۔

حیدرآباد: ضلع کلکٹر Khushboo Gupta خوشبو گپتا آئی اے ایس کی زیرِ صدارت اکریڈیٹیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحافیوں کے اکریڈیٹیشن کارڈز کی اجرائی سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران Abdul Rafi Zaki عبدالرافع ذکی، رکن اکریڈیٹیشن کمیٹی و سینئر جرنلسٹ، اسٹاف رپورٹر روزنامہ منصف نے اردو صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ان کے لیے اکریڈیٹیشن کارڈز کی اجرائی پر زور دیا۔

انہوں نے ضلع محکمۂ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ کے عہدیداروں کی جانب سے اردو صحافیوں کے ساتھ برتی جارہی سرد مہری پر اعتراض بھی ظاہر کیا اور کہا کہ اردو صحافی بھی دیگر میڈیا نمائندوں کی طرح مساوی حقوق کے مستحق ہیں۔

عبدالرافع ذکی نے مطالبہ کیا کہ نہ صرف ضلعی سطح بلکہ منڈل سطح پر خدمات انجام دینے والے اردو رپورٹرز کو بھی اکریڈیٹیشن کارڈز جاری کیے جائیں تاکہ وہ پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر خوشبو گپتا نے تمام نکات کا بغور جائزہ لینے اور مستحق اردو صحافیوں کو اکریڈیٹیشن کارڈز جاری کرنے کے عمل کو یقینی بنانے کا تیقن دیا۔

اجلاس میں ضلع پبلک ریلیشن آفیسر سرینواس سمیت اکریڈیٹیشن کمیٹی کے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔