کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم زدوکوب کے بعد دورانِ علاج ہلاک
شہر حیدرآباد میں ایک 55 سالہ شخص جس پر ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام تھا، جومقامی افراد کی زدوکوب کے بعد شدید زخمی ہوگیا تھا،ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگیا۔
حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) شہر حیدرآباد میں ایک 55 سالہ شخص جس پر ایک 9 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام تھا، جومقامی افراد کی زدوکوب کے بعد شدید زخمی ہوگیا تھا،ہاسپٹل میں دوران علاج فوت ہوگیا۔
اس ملزم کی شناخت عبدالعزیز کے طورپر ہوئی ہے جو شہر کے کلثوم پورہ میں ڈبل بیڈروم ہاوزنگ کامپلکس کے ایک فلیٹ میں رہتا تھا۔ بتایاجاتا ہے کہ وہ نیلوفر ہاسپٹل کے قریب چائے فروش تھا۔
پولیس نے بتایاکہ ملزم نے لڑکی کے ساتھ مبینہ طورپر جنسی زیادتی کی جوکہ جماعت چہارم کی طالبہ بتائی گئی ہے۔
یہ واقعہ، سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہوگیا جس کے بعد لڑکی کے افراد خاندان حالت غصہ میں ملزم عزیز اس کے مکان میں کو شدید زدوکوب کیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا جس کے سبب اسے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیاگیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ کلثوم پورہ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔