شمالی بھارت

سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب

بزرگ بی جے پی قائد نندکشور یادو کو آج بہار قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔ چیف منسٹر نتیش کمار اور قائد اپوزیشن تیجسوی یادو نے نئے اسپیکر کی کرسی صدارت تک رہنمائی کی۔

پٹنہ: بزرگ بی جے پی قائد نندکشور یادو کو آج بہار قانون ساز اسمبلی کا اسپیکر منتخب کرلیا گیا۔ چیف منسٹر نتیش کمار اور قائد اپوزیشن تیجسوی یادو نے نئے اسپیکر کی کرسی صدارت تک رہنمائی کی۔

متعلقہ خبریں
نتیش کمار حکومت نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا
سیاسی محرکہ تشدد: بی جے پی قائد
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
سیاست میں دروازے، ہمیشہ بند نہیں ہوتے : بی جے پی قائد مودی

نندکشور یادو نے جو پٹنہ صاحب اسمبلی حلقہ سے 7 مرتبہ رکن منتخب ہوچکے ہیں‘ منگل کے روز اسپیکر کے عہدہ کے لئے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کردیا تھا۔ ان کے پیشرو آر جے ڈی کے اودھ بہاری چودھری کو ایک دن پہلے تحریک ِ عدم اعتماد پیش کرتے ہوئے عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا۔

کرسی صدارت سے چودھری کو ہٹائے جانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر جنتادل یو کے مہیشور ہزاری ایوان کی کارروائی چلارہے تھے۔ یادو نے اپنا سیاسی سفر 1978 میں شروع کیا تھا۔ اُس وقت وہ پٹنہ میونسپل کارپوریشن کے کونسلر منتخب ہوئے تھے اور بعدازاں 1982میں پٹنہ کے ڈپٹی میئر بنے تھے۔

وہ 1995 میں پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے ماضی میں کئی مرتبہ نتیش کمار حکومت میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔

یادو کے اسپیکر کے عہدہ کے لئے انتخاب کو انتہائی پسماندہ طبقات (ای بی سی)‘ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور اونچی ذاتوں کے درمیان نئی حکومت میں توازن پیدا کرنے بی جے پی کی کوشش کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔