کھیل

کھیلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جانی چاہیے: شیخاوت

انہوں نے کہا کہ راجستھان میں اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی کا موقع مل سکے۔

جے پور: ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا ہے کہ کھیلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تمام کھلاڑیوں کو تربیت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ خبریں
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی
زندہ جلائی گئی معذور کمسن لڑکی فوت تحقیقات کیلئے چیف منسٹر کا حکم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
پارلیمنٹ سیکیوریٹی میں نقائص، راجستھان کے ناگور سے موبائل فونس کے ٹکڑے برآمد
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

مسٹر شیخاوت نے یہ بات منگل کو راجستھان اسٹیٹ اسپورٹس کونسل اور والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی ایڈہاک کمیٹی کے زیر اہتمام سینئر نیشنل والی بال چمپئن شپ کا افتتاح کرنے کے بعد منعقدہ ایک تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان میں اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد ہونا چاہئے تاکہ کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی کا موقع مل سکے۔

آرگنائزنگ سکریٹری بھرت سنگھ نے بتایا کہ انڈور اور آؤٹ ڈور کورٹس پر منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں 62 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں سے 34 مردوں اور 28 خواتین کی ٹیمیں ہیں۔

کھلاڑیوں اور افسرام سمیت کھیلوں سے وابستہ 1200 افراد شامل ہو رہے ہیں۔

13 جنوری تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سینئر انٹرنیشنل کھلاڑی اپنی تجربہ کار نگاہوں سے باصلاحیت کھلاڑیوں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔

ان باصلاحیت کھلاڑیوں کو آئندہ قومی گیمز میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔