شمالی بھارت

بی ایس ایف نے 3 پاکستانی ڈرون مار گرائے، 2.5 کیلو ہیروئن برآمد

بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو امرتسر کے گاؤں ادھردھاریوال کے قریب علاقے میں ایک مشتبہ ڈرون کی آواز سنائی دی۔

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے اسمگلروں کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے جمعہ کی رات پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر بیک وقت تین پاکستانی ڈرونوں کو مار گرایا۔

بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے ایک افسر نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً 9 بجے بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کو امرتسر کے گاؤں ادھردھاریوال کے قریب علاقے میں ایک مشتبہ ڈرون کی آواز سنائی دی۔

انہوں نے کہا کہ طے شدہ ڈرل کے مطابق، فوجیوں نے فائرنگ کرکے ڈرون کو روکنے کی لئے فوری طور پر ردعمل کا اظہار کیا۔ علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف اہلکاروں نے گاؤں اُدھردھاریوال کے کھیتوں سے جزوی طور پر ٹوٹی ہوئی حالت میں ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس 300 آرٹی کے) برآمد کیا۔

افسر نے بتایا کہ ایک اور واقعہ میں، جمعہ کی رات تقریباً 09.24 بجے، بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے امرتسر کے گاؤں رتن خورد کے کھیتوں میں ایک مشتبہ ڈرون کی آواز اور کھیتوں میں کسی چیز کے گرانے کی آواز سنی۔ فوجیوں نے ڈرون کو مار گرایا۔

بعد میں علاقے کی تلاشی کے دوران، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے رتن خورد گاؤں کے قریب کھیتوں سے ایک ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹریس آر ٹی کے 300) برآمد کیا، جس میں ڈرون سے منسلک مشتبہ منشیات کے پیکٹ اور ان کے ساتھ چار چمکیلی پٹیاں جڑی ہوئی تھیں۔ برآمد کی گئی ہیروئن کی مشتبہ کھیپ کا کل وزن تقریباً 2.6 کلوگرام ہے۔

اسی طرح رات کو ایک تیسرا ڈرون ہندوستانی سرحد میں داخل ہوا جسے سکیورٹی فورسز نے مار گرایا۔ تاہم ڈرون پاکستان کی حدود میں گرا، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج میں کچھ لوگ اٹھاکر لے جاتے ہوئے نظر آئے۔

a3w
a3w