آندھراپردیش
کراسامو کھیل کے دوران لاٹھی کی مار سے رکن اسمبلی گرپڑے
حکمراں جماعت کی جانب سے ضلع کڑپہ میں نکالی گئی ریالی کے دوران ”کراسامو“ (لاٹھیوں کا کھیل) کھیل کے دوران اپنی ہی لاٹھی سے مارلگنے کے بعد وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے گرپڑے۔

کڑپہ (اے پی) : حکمراں جماعت کی جانب سے ضلع کڑپہ میں نکالی گئی ریالی کے دوران ”کراسامو“ (لاٹھیوں کا کھیل) کھیل کے دوران اپنی ہی لاٹھی سے مارلگنے کے بعد وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایم ایل اے گرپڑے۔
یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔ کڑپہ کے رکن پارلیمنٹ وائی ایس اویناش ریڈی کی پیشگی ضمانت منظور ہونے کی خوشی میں ٹاؤن میں ریالی نکالی گئی۔
اس دوران کراسامو کھیلنے کے دوران اپنی ہی لاٹھی کی مار سے رکن اسمبلی حلقہ پرودوتور راچا ملو شیوا پرساد ریڈی گرپڑے۔
ریالی میں شریک ہجوم کے سامنے رکن اسمبلی کراسومو کھیلنے کی اپنی قابلیت وصلاحیت دکھا رہے تھے کہ ان کی ہی لاٹھی کی مار سے وہ گرپڑے، لاٹھی کا ضرب ان کے پیر پر پڑا تاہم ان کے سیکورٹی جوان اور ان کے حامیوں نے انہیں فوری بچالیا۔