حیدرآباد

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کل اجلاس

مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 1444ھ21اپریل جمعہ 6بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد زیرنگرانی مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ‘جامعہ نظامیہ ورکن صدرمجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ شوال المکرم 1444ھ21اپریل جمعہ 6بجے شام بمقام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ حیدرآباد زیرنگرانی مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ‘جامعہ نظامیہ ورکن صدرمجلس علماء دکن منعقد ہوگا۔

معززاراکین رویت ہلال کمیٹی سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے اورعامتہ المسلمین سے خواہش کی جاتی ہے کہ جس کسی کو چاند نظر آئے وہ فون نمبر 24603597 پر 8 بجے تک اور8بجے کے بعد فون نمبرات 24576832‘24513246‘ 24521088پریاموبائل نمبرات 9391964951‘ 9866112393‘9000008138‘9885151354 پررویت کی صورت میں اطلاع دیں تاکہ شرعی شہادت کی تکمیل کے بعد اعلان کیاجاسکے۔