یوروپ
سڈنی میں زیرِ تعمیر عمارت گر گئی، 2 افراد شدید زخمی
جنہیں نکال کر مختلف اسپتالوں میں تشویش ناک حالت میں منتقل کر دیا گیا۔
سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے الٹیمو میں پیر کی صبح ایک پیٹرول پمپ کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 60 سالہ اور 30 سالہ 2 افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکال کر مختلف اسپتالوں میں تشویش ناک حالت میں منتقل کر دیا گیا۔
ملبہ پیٹرول پمپ پر کھڑی گاڑیوں پر بھی گرا جبکہ واقعے سے متاثر ہونے والے 5 دیگر افراد کا موقع پر ہی طبی معائنہ کیا گیا تاہم انہیں اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
فائر اینڈ ریسکیو کے حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت قریبی عمارتوں اور پیٹرول پمپ کو خالی کروا کے بند کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور مزید کسی ممکنہ نقصان کے خطرے کا جائزہ لے رہی ہیں۔