حیدرآباد

منجیرا پروجیکٹ کی مرمتی سرگرمیاں، کئی علاقوں میں پانی کی سپلائی معطل

بعض علاقوں میں جزوی جبکہ بعض علاقوں میں مکمل طور پر پینے کے پانی کی سپلائی متاثر رہے گی

 حیدرآباد : حیدرآباد شہر کو پینے کے پانی کی فراہمی کرنے والے منجیرا پروجیکٹ کے تحت واقع کلب گور سب اسٹیشن میں 33 کے وی آؤٹ ڈور ویکیوم سرکٹ بریکر (VCB) کی تنصیب اور دیکھ بھال کے کام انجام دیے جائیں گے۔

یہ مرمتی کام 5 اگست 2026 (بدھ) کو صبح 10:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک جاری رہیں گے۔ اس دوران تقریباً 6 گھنٹے تک شہر کے بعض علاقوں میں جزوی جبکہ بعض علاقوں میں مکمل طور پر پینے کے پانی کی سپلائی متاثر رہے گی۔

پانی کی فراہمی سے متاثر ہونے والے علاقے:

آر سی پورم ,اشوک نگر ,جیوتی نگر, لنگم پلی ,چندا نگر, حفیظ پیٹ ,مدینہ گوڑہ ,میاپور, بیرم گوڑہ ,امین پور ,بھاگیہ نگر کالونی , بی ایچ ای ایل فیکٹری ,بی ایچ ای ایل ٹاؤن شپ , ایچ سی وی انڈسٹریل ایریا کے بلک پینے کے پانی کے کنکشن ,آف ٹیک پوائنٹس بلک پینے کے پانی کے کنکشن

 حیدرآباد واٹر بورڈ (جل منڈلی) نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشگی اپنی ضرورت کے مطابق پینے کا پانی ذخیرہ کرلیں اور پانی کا محتاط استعمال کریں۔ بورڈ نے یقین دلایا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہوتے ہی پانی کی معمول کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

جل منڈلی نے اس عارضی پریشانی پر صارفین سے تعاون کی بھی درخواست کی ہے۔