تلنگانہ

وزیراعلیٰ ریڈی کا بابو جگجیون رام کو خراجِ عقیدت، سماجی انصاف کے عزم کا اعادہ

تحریکِ آزادی کے ممتاز رہنما اور سابق نائب وزیراعظم ڈاکٹر بابو جگجیون رام کے 119 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اتوار کے رز جوبلی ہلز میں اپنی رہائش گاہ پر ان کی تصویر پر گُلپوشی کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

حیدرآباد: تحریکِ آزادی کے ممتاز رہنما اور سابق نائب وزیراعظم ڈاکٹر بابو جگجیون رام کے 119 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اتوار کے رز جوبلی ہلز میں اپنی رہائش گاہ پر ان کی تصویر پر گُلپوشی کی اور خراجِ عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
جئے پال ریڈی، گاندھی ازم کا نشان، ریونت ریڈی کا خراج
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
نارائن پیٹ میں ضلع کانگریس کی نئی کمیٹی کا اعلان، پارٹی کو گاؤں کی سطح تک مضبوط بنانے پر زور
علمِ بی بی مبارک کی سواری کے لیے ہاتھی کی منظوری، میر فراست علی باقری کا حکومتِ تلنگانہ اور جی کشن ریڈی سے اظہارِ تشکر


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پسماندہ طبقات اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے بابو جگجیون رام کی عظیم خدمات کو سراہا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ’’بابو جگجیون رام نے اپنی پوری زندگی ذات پات کی تفریق اور چھوت چھات کے خلاف انتھک لڑائی لڑی۔ انہوں نے دلتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خود کو وقف کر رکھا تھا۔‘‘


مسٹر ریونت ریڈی نے مزید کہا کہ تلنگانہ حکومت، بابو جی کے نظریات سے متاثر ہو کر، معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور سماجی انصاف کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔