ایشیاء
بنگلہ دیش نے برکس کی رکنیت کیلئے درخواست دی
یہ درخواست بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے درمیان گزشتہ ہفتے جنیوا میں ہونے والی ملاقات کے بعد کی گئی ہے۔
ڈھاکہ: بنگلہ دیش نےباضابطہ طور پر پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے، جس میں برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں ڈھاکہ ٹریبیون نے پیر کو کہا کہ یہ درخواست بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے درمیان گزشتہ ہفتے جنیوا میں ہونے والی ملاقات کے بعد کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برکس سربراہی اجلاس رواں سال اگست میں جنوبی افریقہ میں ہونے جا رہا ہے جس میں نئی رکنیت پر بات چیت ہو سکتی ہے۔
a3w