دہلی

برکس کی اتفاق ِ رائے سے توسیع کی تائید

نئی دہلی/ جوہانسبرگ: وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ ”فیوچر۔ریڈی“ برکس کے لئے ان 5 ممالک کے معاشروں کو مستقبل کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں انسانی صورت والے روبوٹس کی شرکت
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)
مودی کی گارنٹی ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نہیں ہونے دیں گے:مودی
ملک میں روس جیسی آمرانہ صورتحال: کجریوال

انہوں نے اتفاق کی بنیاد پر گروپ کی توسیع کے لئے ہندوستان کی طرف سے تائید کی۔ برکس(برازیل۔ رشیا۔ انڈیا۔ چائنا۔ ساؤتھ آفریقہ) کے قائدین کی سالانہ چوٹی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ آفریقن یونین (اے یو) کو جی 20 کا مستقل رکن بنانے کی ہندوستان کی تجویز کو برکس کے رکن ممالک کی تائید حاصل ہوگی۔

صدر چین شی جنپنگ کانفرنس میں موجود تھے۔ وزیراعظم مودی نے جوہانسبرگ کانفرنس میں کہا کہ ہمیں اپنے معاشروں کو مستقبل کے لئے تیار کرنا ہوگا تاکہ برکس کو فیوچر۔ ریڈی بنایا جائے۔ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو خصوصی اہمیت دینے کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان نے جی 20کی اپنی صدارت میں گلوبل ساؤتھ ممالک کو اولین ترجیح دی ہے۔

ہندوستان‘ برکس میں توسیع کی بھرپور تائید کرتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ برکس نے گزشتہ 20 سال میں طویل اور شاندار سفر طئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ میں ترقیاتی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے میں گروپ کا نیا ڈیولپمنٹ بینک اہم رول ادا کررہا ہے۔

ہندوستان نے ریلوے ریسرچ نیٹ ورک کو بڑھاوا دینے کے اقدامات تجویز کئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے چہارشنبہ کے دن جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رام فوسا سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے باہمی تعلقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ ملاقات 15 ویں برکس کانفرنس کے حاشیہ پر ہوئی۔ جی 20 چوٹی کانفرنس 8 تا 10 ستمبر نئی دہلی میں ہونے والی ہے۔ یہ پہلی جی 20 چوٹی کانفرنس ہوگی جو ہندوستان اور جنوبی افریقہ دونوں ممالک میں منعقد ہوگی۔

برازیل‘ ہندوستان‘ انڈونیشیا‘ چین‘ نائیجیریا اور میکسیکو کو عام طورپر گلوبل ساؤتھ کے طورپر دیکھا جاتا ہے۔ رقبہ اور آبادی کے لحاظ سے یہ بڑے بڑے جنوبی ممالک ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹین‘ برکس کی سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لئے جوہانسبرگ نہیں آئے۔

a3w
a3w