حیدرآباد

تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بتایا کہ 9دسمبر کوسکریٹریٹ کے احاطہ میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے لئے سونیاگاندھی کومدعو کیاجائے گا۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ نے ہرسال 9دسمبر کوتلنگانہ تلی اتسو منانے کافیصلہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
کے سی آر نے نوجوانوں کے خوابوں اور امنگوں کو رونددیا: سرجے والا
ترقی اور بہبود میں مجھے نائیڈو سے مقابلہ کا موقع دستیاب: ریونت ریڈی
ووٹوں کی گنتی کے دوران پارٹی امیدوار چوکس رہیں۔ چیف منسٹر کی ہدایت
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بتایا کہ 9دسمبر کوسکریٹریٹ کے احاطہ میں تلنگانہ تلی کے مجسمہ کی نقاب کشائی کے لئے سونیاگاندھی کومدعو کیاجائے گا۔

9 دسمبر کوسونیاگاندھی کی سالگرہ بھی ہے علاوہ ازیں اس دن تشکیل تلنگانہ کے لئے پہلا مثبت قدم اٹھایاگیا تھا۔

سابق مرکزی وزیر داخلہ چدمبرم نے حکومت ہند کی طرف سے تشکیل تلنگانہ کے لئے قدم اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔

ان تمام امور کومدنظررکھتے ہوئے حکومت نے ہرسال 9دسمبر کو تلنگانہ تلی اتسو کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔

a3w
a3w