تلنگانہ

تلنگانہ میں ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر، قبائلی طلبہ اعلی تعلیم سے محروم: تارک راما راو

تلنگانہ میں ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام میں تاخیرکے ذریعہ اعلی تعلیم کے مواقع تک رسائی سے ہزاروں قبائلی طلبہ کو محروم کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں کی گئی یقین دہانی کے مطابق تلنگانہ میں ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام میں تاخیرکے ذریعہ اعلی تعلیم کے مواقع تک رسائی سے ہزاروں قبائلی طلبہ کو محروم کردیاگیا۔

متعلقہ خبریں
سنگارینی میں معیار کو اولین ترجیح، مقررہ اہداف ہر حال میں حاصل کیے جائیں: ڈی کرشنا بھاسکر
سوشل میڈیا پوسٹ، کے ٹی آر کے خلاف 2کیس درج
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
لوک سبھا میں تلنگانہ ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام کا بل متعارف
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری

تقریبا 6 برس پہلے مُلگ ضلع میں اس مقصد کیلئے 350 ایکڑ اراضی کی ریاستی حکومت کی جانب سے نشاندہی اور اس کو حوالے کرنے کے باوجود بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت یونیورسٹی کے قیام اوراس اہم ادارہ کیلئے فنڈس کی منظوری میں ناکام ہوگئی ہے۔

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی کے قیام کے لئے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو اوردیگر لیڈروں کی جانب سے کئی نمائندگیاں کی گئیں تاہم اس کا کوئی اثرنہیں ہوا۔

تلنگانہ کے عوام وزیراعظم پر زوردے رہے ہیں کہ وہ تلنگانہ کے ساتھ روا نامناسب اور سوتیلے سلوک کو ختم کرتے ہوئے آج کے دورہ کے دوران ٹرائبل یونیورسٹی کے قیام پر واضح بیان دیں۔