کمشنر سٹی پولیس سرینواس ریڈی کی سخت گیر آفیسر کی حیثیت سے پہچان
اب دیکھنا یہ ہے کہ کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی کس طرح اپنی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ کے سرینواس ریڈی کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ بہت سخت آفیسر ہیں۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نئے کمشنر پولیس کتہ کوٹا سرینواس ریڈی کا تعلق ضلع محبوب نگر سے بتایاجاتا ہے۔ وہ 1994 آئی پی ایس بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے محبوب نگر‘ کتہ گوڑم‘ کریم نگر‘ حیدرآباد ٹریفک پولیس‘ نارتھ زون‘ ڈپٹی کمشنر پولیس کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس کے بعد ڈی آئی جی‘ آئی جی کی حیثیت سے لوپ لائن میں خدمات انجام دی ہیں۔ اب انہیں سٹی کمشنر پولیس کی ذمہ د اری دی گئی ہے۔ انتخابات کی اہم ذمہ داری الیکشن کمیشن نے حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس کی حیثیت سے سندیپ شنڈالیہ کو دی تھی اور وہ بہت بہترطریقے سے اس ذمہ داری کو نبھاچکے ہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کمشنر پولیس کے سرینواس ریڈی کس طرح اپنی ذمہ داری نبھاتے ہیں۔ کے سرینواس ریڈی کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ وہ بہت سخت آفیسر ہیں۔
وہ کسی بھی دباؤ میں کام نہیں کرتے اور اپنے ماتحت آفیسرس‘ عہدیداروں کی لاپرواہی کوبرداشت نہیں کرتے۔ قانون کے تحت چلنے پرزوردیتے ہیں اور خاص کر سیاسی دباؤ برداشت نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے کسی سیاسی پارٹی نے انہیں لا اینڈ آرڈر میں گزشتہ تعینات نہیں کیا۔