حیدرآباد

بار بار چھاپوں کے باوجود فوڈ سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزیاں ہیں جاری

کھانے پینے کی اشیاء زمین پر رکھی گئی تھیں، دکان کے احاطے میں صفائی کا مناسب انتظام نہیں تھا

حیدرآباد:  حیدرآباد پولیس کی ایچ-فاسٹ ٹیم اور فوڈ سیفٹی آفیسر نے کشن باغ ایکس روڈ پر واقع ٹوئنکل اسٹار سویٹ ہاؤس میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فوڈ سیفٹی سے متعلق متعدد سنگین خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا۔

معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ فوڈ ہینڈلرز ہیئر نیٹ، دستانے اور ایپران کے بغیر کام کر رہے تھے۔ کھانے پینے کی اشیاء زمین پر رکھی گئی تھیں، دکان کے احاطے میں صفائی کا مناسب انتظام نہیں تھا، پیسٹ کنٹرول کا ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس موجود نہیں تھے، جبکہ ایف ایس ایس اے آئی (FSSAI) لائسنس بھی نمایاں طور پر آویزاں نہیں کیا گیا تھا۔

معاملہ مزید قانونی کارروائی کے لیے فوڈ سیفٹی آفیسر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اگر آپ کو کسی ہوٹل، بیکری یا سویٹ شاپ میں گندگی، غیر معیاری خوراک یا فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی نظر آئے تو فوری طور پر فوڈ سیفٹی محکمہ یا حیدرآباد پولیس کو اطلاع دیں۔ آپ کی ایک شکایت کئی لوگوں کی صحت اور جان کے تحفظ کا سبب بن سکتی ہے۔