تعلیم و روزگار

ٹریپل آئی ٹی باسر کے سخت قوانین کے باعث طالب علم خودکشی پر مجبور

ضلع رنگاریڈی کے رنگاپور گاوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم جس کی شناخت بھانوپرساد کے طور پر کی گئی ہے، نے اتوار کی شب کالج ہاسٹل کے اپنے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے باسرٹریپل آئی ٹی کے ایک طالب علم نے خودکشی کرلی۔اس واقعہ کے ساتھ ہی کیمپس میں کشیدگی پھیل گئی۔

ضلع رنگاریڈی کے رنگاپور گاوں سے تعلق رکھنے والے طالب علم جس کی شناخت بھانوپرساد کے طور پر کی گئی ہے، نے اتوار کی شب کالج ہاسٹل کے اپنے کمرہ میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔

وہ پی یو سی 2میں زیرتعلیم تھا اور بوائز ہاسٹل 2میں رہتا تھا۔

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

بتایاجاتا ہے کہ پولیس کو اس کی جیب سے ایک سوسائیڈ نوٹ ملا۔طلبا نے الزام لگایا ہے کہ تعلیم کے لئے دباؤ اور سخت قوانین کے نتیجہ میں اس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔

طلبا نے اس کی جیب سے ملی سوسائیڈ نوٹ کا انکشاف کرنے کا مطالبہ کیا۔

طلبا نے اس مسئلہ پر اڈمنسٹریٹیو آفس کے سامنے احتجاج کیا۔طلبا نے الزام لگایا کہ حکام نے اس معاملہ کو دبانے کی کوشش کی ہے۔