حیدرآباد

کسان قرض معافی معاملہ پر فکرمند نہ ہوں:وزیرآئی ٹی تلنگانہ سریدھربابو

سریدھر بابو نے کہاکہ کانگریس پارٹی کی جانب سے ان کے خاندان کے تعاون کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دس سال اقتدار میں رہنے والی بی آر ایس نے کسانوں کے قرضہ جات معاف نہیں کئے۔یہ کام 9مہینوں میں کانگریس نے کردیاہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرآئی ٹی سریدھر بابو نے کہا ہے کہ کسانوں کو قرض معافی کے بارے میں فکر نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر موصوف نے کریم نگر ضلع کی جمی کنٹہ زرعی مارکٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین سمیریڈی کے خاندان سے ملاقات کی، جو حال ہی میں چل بسے تھے۔

متعلقہ خبریں
مدینہ ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے 34ویں گولڈ میڈل ایوارڈ کی تقسیم
محکمۂ اقلیتی بہبود کے ضلعی عہدیدار جی شنکرا چاری کے اعزاز میں شاندار الوداعی تقریب
کریم نگر: مونتھا طوفان سے متاثرہ کسانوں کی حالت زار پر تشویش
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے جماعت اسلامی ہند تلنگانہ کے وفد کی ملاقات، اہم تجاویز پیش
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی آخری تاریخ میں توسیع — طلبہ کیلئے نیا موقع

 انہوں نے کانگریس پارٹی کی جانب سے ان کے خاندان کے تعاون کا وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دس سال اقتدار میں رہنے والی بی آر ایس نے کسانوں کے قرضہ جات معاف نہیں کئے۔یہ کام 9مہینوں میں کانگریس نے کردیاہے۔

تکنیکی وجوہات کی وجہ سے بعض کسانو ں کے قرضہ جات معاف نہیں کئے جاسکے تاہم جلد ہی قرض معافی اسکیم کی رقم ان کے کھاتوں میں جمع کر دی جائے گی۔