غزہ کے گلی کوچوں میں دوبدو لڑائی، صہیونی ٹینک کیسے تباہ کیے گئے
ابو عبیدہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس 136 اسرائیلی ٹینکوں اور آرمڈ فوجی گاڑیوں کے تباہ کرنے کی ویڈیوز موجود ہیں، تمام مسلمانوں سے کہتے ہیں کہ ہمارے مجاہدین کے لیے دعا کریں، جنھوں نے امریکی صہیونی دشمن کو شکست دینے کی قسم کھائی ہے۔

غزہ: فلسطین کے محصور شہر غزہ کو اسرائیلی فورسز نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے، تاہم اس لہو لہو شہر کے گلی کوچوں میں اب بھی حماس کے جاں بازوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان خوف ناک دوبدو لڑائی جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کے بہادر سپوت غزہ کے دفاع کے لیے اسرائیلی فورسز سے برسر پیکار ہیں، اس سلسلے میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے ایک اور ویڈیو جاری کر دی ہے۔
حماس کے بہادر فلسطینی سپوت کس طرح دوبدو جنگ میں صہیونی ٹینک تباہ کر ہے ہیں، اسے جاری اس نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے، القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے راکٹ مار مار کر فوجی گاڑیاں اور ان میں چھپے صہیونی فوجی مارے۔