شمالی بھارت

فائرنگ کر کے دہشت پھیلانے والے ملزم کے گھر پر بلڈوزر چلا

آج ضلع انتظامیہ نے مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں شراب کی دکان پر فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلڈوزر چلا کر ملزمان کے مکانات کو زمین بوس کردیا۔

مورینا: آج ضلع انتظامیہ نے مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں شراب کی دکان پر فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلڈوزر چلا کر ملزمان کے مکانات کو زمین بوس کردیا۔

متعلقہ خبریں
شادی کی تقریب میں خاتون کی ہوائی فائرنگ، دلچسپ ویڈیو

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے تین دن قبل امباہ قصبہ میں واقع ایک سرکاری شراب کی دکان پر فائرنگ کرکے دہشت پھیلانے والے ملزمان کے خلاف علی الصبح سخت کارروائی کی اور بلڈوزر کا استعمال کرکے ان کے مکانات کو زمین بوس کردیا۔

پولیس کے مطابق تین روز قبل ایم ایل ڈی کالونی امباہ کے رہائشی ملزمان نے امباہ میں شراب کی دکان کے سیلز مین کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے باعث قصبہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ضلعی انتظامیہ نے جے سی وی مشین اور بلڈوزر کی مدد سے دو ملزمان کے گھر مسمار کر دیے جبکہ ایک اور ملزم کے گھر مسمار کرنے کی کارروائی بھی کی جائے گی۔

کارروائی کے دوران میونسپلٹی اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے ساتھ بڑی تعداد میں پولیس فورس موقع پر تعینات تھی۔