بھارت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

نئی دہلی: عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے درمیان پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

تیل کی بڑی مارکیٹنگ کمپنی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کی ویب سائٹ پر آج جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

دہلی میں ان کی قیمتیں مستحکم رہنے کے ساتھ ، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر رہا۔

عالمی سطح پر، امریکی کروڈ ہفتے کے آخر میں 0.19 فیصد گر کر 80.46 ڈالر فی بیرل اور لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 85.26 ڈالر فی بیرل پر رہی۔

ملک کے پانچ بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح رہی۔

شہر…………………………………. پیٹرول ………… ڈیزل (روپے فی لیٹر)

دہلی ………………………………. 96.72……… ….. 89.62

ممبئی ……………………………… 106.31………….. 94.27

چنئی ………………………………. 102.73…………..94.33

کولکتہ ………………………………106.03. …………. 92.76

حیدرآباد ……………………………. 64.109………….. 82.97

ذریعہ
یو این آئی