پرانے شہر حیدرآباد میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیرِ آب، ٹریفک متاثر
پانی میں پھنسنے کے باعث کئی موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں، جس سے مسافروں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تقریباً صبح 9 بجے کے قریب ڈی آر ایف (ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) اور جی ایچ ایم سی کی ٹیموں نے سڑکوں سے پانی کی نکاسی کا کام شروع کیا۔

حیدرآباد: پرانے شہر کے کئی علاقوں میں بارش کے سبب سڑکیں زیرِ آب آ گئیں، جس کے باعث ٹریفک میں خلل پیداہوا۔
انجن باؤلی، چھتری ناکہ، اپو گوڑہ، بنڈلہ گوڑہ، خلوت روڈ، آغاپورہ، بہادرپورہ اور دیگر کئی علاقوں میں گاڑیوں کو گھٹنوں تک پانی سے گزرنا پڑا۔
پانی میں پھنسنے کے باعث کئی موٹر سائیکلیں بند ہو گئیں، جس سے مسافروں کو مزید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تقریباً صبح 9 بجے کے قریب ڈی آر ایف (ڈیزاسٹر ریسپانس فورس) اور جی ایچ ایم سی کی ٹیموں نے سڑکوں سے پانی کی نکاسی کا کام شروع کیا۔
راجنا باؤلی، چھتری ناکہ،مولا کا چھلہ، چاچا گیاریج ور دیگر قریبی علاقوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہو گیا، جس سے عوام کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
نئے تعلیمی سال کے پہلے دن اسکول جانے والے بچوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ کئی علاقوں میں راستے ناقابلِ عبور ہو چکے تھے۔