حیدرآباد

تلنگانہ میں موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی، 18 اضلاع کیلئے اورنج الرٹ جاری

دوسری جانب ملک بھر میں طویل عرصے سے متوقع جنوب مغربی مانسون کے کل تک کیرالہ اور تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مانسون کی آمد کے اثرات تلنگانہ میں پہلے ہی محسوس کیے جا رہے ہیں اور گزشتہ رات سے ریاست کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حیدرآباد: محکمۂ موسمیات نے تلنگانہ کے عوام کے لیے اہم موسمی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اور کل ریاست کے متعدد اضلاع میں درمیانی سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق شمالی، مشرقی اور جنوبی تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بارشوں کا زیادہ اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے، جس کے پیش نظر 18 اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
وارث سرکاروطن ؒ مولانا پیر نقشبندی سے ڈاکٹر ذاکر شاہ افتخاری کی 25رکنی وفد کے ہمراہ روحانی ملاقات
اے پی سی آر تلنگانہ (APCR) کا ریاست گیر پیرالیگل ایکٹوسٹ و کارکنان کے لئے تربیتی پروگرام کا کامیاب اختتام
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز

جن اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ان میں عادل آباد، کُمُرم بھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنہ سرسلہ، کریم نگر، پدّاپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، ملوگو، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، محبوب آباد، ورنگل اور ہنمکنڈہ شامل ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کے ساتھ تیز رفتار ہوائیں چل سکتی ہیں جبکہ گرج چمک اور آسمانی بجلی گرنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں طویل عرصے سے متوقع جنوب مغربی مانسون کے کل تک کیرالہ اور تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں سے ٹکرانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مانسون کی آمد کے اثرات تلنگانہ میں پہلے ہی محسوس کیے جا رہے ہیں اور گزشتہ رات سے ریاست کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خصوصی طور پر کھمم اور بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع میں رات بھر وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز کے دوران بارشوں کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔

حکام نے کسانوں اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو خصوصی طور پر محتاط رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ خراب موسمی حالات کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔