شمالی بھارت

لڑکی چیز ہی ایسی قابل اعتراض ریمارک: درگاہ اجمیر کے خادم سرور چشتی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ڈپٹی میئر اجمیر میونسپل کارپوریشن نیرج جین نے پیر کے دن قومی کمیشن برائے خواتین کو لکھا کہ معتمد انجمن سید زادگان سرور چشتی کے خلاف لڑکیوں کے تعلق سے ان کے قابل اعتراض ریمارک پر کارروائی کی جائے۔

جئے پور: ڈپٹی میئر اجمیر میونسپل کارپوریشن نیرج جین نے پیر کے دن قومی کمیشن برائے خواتین کو لکھا کہ معتمد انجمن سید زادگان سرور چشتی کے خلاف لڑکیوں کے تعلق سے ان کے قابل اعتراض ریمارک پر کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں
اجمیر شریف کی خصوصی ٹرین میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام
سبھی مذہبی رہنما، فرقہ پرستی کے خلاف آواز اٹھائیں:زین العابدین علی خان

نیرج جین نے اپنے مکتوب میں لکھا کہ عورتوں کے خلاف سرور چشتی کے ایسے ریمارکس انتہائی قابل مذمت ہیں۔ اس سے ان کی ذہنیت اور سوچ کا پتہ چلتا ہے۔

صدرنشین کمیشن ریکھا شرما کے نام مکتوب میں کہا گیا کہ درگاہ اجمیر کے خدام کی تنظیم انجمن سید زادگان کے معتمد کا ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں لڑکیوں کے تعلق سے بے ہودہ ریمارکس کرتے سنا جاسکتا ہے۔

سرور چشتی نے کہا ہے کہ لڑکی وہ چیز ہے کہ بڑے سے بڑا آدمی پھسل سکتا ہے۔ ڈپٹی میئر نے سرور چشتی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسی دوران ایک فلم اجمیر 92 نے ریلیز سے قبل تنازعہ پیدا کردیا ہے۔

کئی مسلم تنظیموں نے اس پر امتناع کا مطالبہ کیا ہے۔ویڈیو میں ہندو دیومالا (قصے کہانیاں) کے کردار مینکا اور وشوامتر کے حوالہ سے سرور چشتی کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وشوامتر جیسا شخص بھی بے قابو ہوسکتا ہے۔ سارے بابا لڑکیوں کے کیسس میں جیل میں ہیں۔