حیدرآباد

حیدرآباد‘ عنقریب دواسازی کا عالمی مرکز بنے گا: کے ٹی آر

وزیر آئی ٹی و صنعتیں کے ٹی اراما راؤ نے کہا کہ ریاست میں لائف سائنسس شعبہ کے حجم کو آئندہ پانچ سالوں میں موجودہ 50بلین ڈالر سے 100 بلین ڈالر کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔ لائف سائنسس اور ملحق شعبوں میں چار لاکھ افراد برسرروزگار ہیں اور یہ بھی آئندہ پانچ سالو ں میں دوگنا ہوجائے گا۔

حیدرآباد: حیدرآباد عنقریب بین الاقوامی اہمیت کا حامل ادویات سازی کا مرکز بن جائے گا کیوں کہ سب سے بڑا ادویات سازی کا مرکز فارما سٹی تکمیل کے قریب ہے۔

وزیر آئی ٹی و صنعتیں کے ٹی اراما راؤ نے کہا کہ ریاست میں لائف سائنسس شعبہ کے حجم کو آئندہ پانچ سالوں میں موجودہ 50بلین ڈالر سے 100 بلین ڈالر کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔ لائف سائنسس اور ملحق شعبوں  میں چار لاکھ افراد برسرروزگار ہیں اور یہ بھی آئندہ پانچ سالو ں میں دوگنا ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ جینوم ویلی میں 20لاکھ مربع فٹ رئیل اسٹیٹ جگہ کا اضافہ ہوگا۔ 30لاکھ مربع فٹ کی تعمیر ہوچکی ہے اور زیراستعمال ہے۔

سلطان پور میں طبی آلات کے مرکز کو اچھا ردعمل حاصل ہوا اور اس مرکز میں اب بمشکل ہی کوئی جگہ مخلوعہ ہے۔ تلنگانہ میں ماحول سازی اور ترقی پسند حکومت کی موجودگی کی وجہ سے آئی ٹی، ہیلتھ اور لائف سائنس کے شعبہ نے ترقی کی ہے۔