حیدرآباد

حیدرآباد کی عالمی امن کانفرنس، جاپان کے سابق وزیر عظم کا بصیرت انگیز پیام

ہتو یاما نے عالمی امن کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام مندوبین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کانفرنس کے10ہزار مندوبین کی شرکت ایک یادگار میٹنگ رہے گی۔

نئی دہلی: جاپان کے سابق وزیر اعظم(2009-10) ڈاکٹر یوکیو ہتویامانے گلوبل یونین سائنسٹس فار پیس کے صدرنشین ڈاکٹر ٹونی نادر کے نام اپنے تاریخی و بصیرت افروز مکتوب میں ہندوستان کے شہر حیدرآباد میں منعقد شدنی ورلڈ پیس اسمبلی (کانفرنس) میں شرکت کرنے والے 10ہزار مندوبین کی پر جو ش انداز میں ستائش کی۔

متعلقہ خبریں
نیتاجی کی استھیاں واپس لانے چندر کمار بوس کا وزیر اعظم سے مطالبہ
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
نرسنگ اسٹاف کو جاپان میں ملازمت کا موقع، اس تاریخ کو ہوگا سکریننگ ٹسٹ
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی

 یہ کانفرنس حیدرآباد کے سرینے کنہا شانتی وانم میں منعقد ہوگی۔ ایک بے مثال کانفرنس میں عالمی رہنماؤں، معزز حضرات اور مہمانوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ یہ بے مثال کانفرنس، عقل سے پرے (ماروائی) مراقبہ (یوگا) کے تبدیل شدہ طریقوں اور ٹی ایم۔ سدھی پروگراموں کے ذریعہ عالمی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے وقف رہے گی۔

بھائی چارہ کیلئے مشہور یوکیو ہتو یاما نے مہارشی مہیش یوگی کے کارناموں کی تعریف کی جنہوں نے مراقبہ کے ذریعہ دنیا کے ممالک میں دوستی اور محبت کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے خصوصیت کے ساتھ اس بات کی تصدیق کی کہ ماروائی مرافیہ اور ٹی ایم سدھی کے اثرات سائنسی طور پر ثابت ہوچکے ہیں۔ جاپان کے سابق وزیر اعظم نے9ہزار افراد پرمشتمل گلوبل کمیونٹی کی ستائش کی جو مراقبہ اور ٹی ایم سدھی کی منتقلی کیلئے انتھک جدوجہد کررہے ہیں۔

 ہتو یاما نے عالمی امن کانفرنس میں شرکت کرنے والے تمام مندوبین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن کانفرنس کے10ہزار مندوبین کی شرکت ایک یادگار میٹنگ رہے گی۔ جو یوگا (مراقبہ) جس کے جدید سائنسی ثبوتوں اور اس کے طریقوں کے ذریعہ دنیا میں بھائی چارہ اور امن کو فروغ دے گی۔