شاہ میرپیٹ میں حیدرا نے 30 سال پرانی غیر مجازدیوارمنہدم کرتے ہوئے راستہ بحال کردیا
مقامی افرادکی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ملیشور کی قیادت میں ایک ٹیم نے اس کمپاؤنڈ وال کو منہدم کر دیا جو کہ گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے 20 فٹ چوڑی عوامی سڑک پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ اس کارروائی کے نتیجہ میں علاقہ میں آمد و رفت کا راستہ مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی(حیدرا)نے میڑچل۔ملکاجگری کے شاہ میرپیٹ میں واقع فرینڈز کالونی میں ایک بڑی انہدامی کارروائی کی۔
مقامی افرادکی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے سی آئی ملیشور کی قیادت میں ایک ٹیم نے اس کمپاؤنڈ وال کو منہدم کر دیا جو کہ گزشتہ تقریباً تین دہائیوں سے 20 فٹ چوڑی عوامی سڑک پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی تھی۔ اس کارروائی کے نتیجہ میں علاقہ میں آمد و رفت کا راستہ مکمل طور پر بحال ہو گیا ہے۔
حیدراحکام نے اس موقع پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اراضیات اور سڑکوں پر کسی بھی قسم کے قبضے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے بارے میں فوری رپورٹ کریں۔ مقامی افرادنے اس کارروائی کا خیر مقدم کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس دیوار کے خاتمہ سے ٹریفک کے دیرینہ مسائل حل ہو گئے ہیں اور علاقہ میں نقل و حرکت آسان ہو گئی ہے۔