دہلی

 ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 28 افراد جاں بحق

جمعہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کل ایکٹو کیسز کم ہو کر 53852 رہ گئے ہیں۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 44932344 ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 531468 ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے 3558 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے جبکہ اس سے متاثر 28 افراد کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
ماہنامہ آجکل کے سابق مدیر شہباز حسین کا مختصر علالت کے بعد انتقال
آسٹریلیا کے سابق کرکٹر برائن بوتھ چل بسے
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک

دریں اثنا، ملک میں کورونا ویکسینیشن جاری ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 4775 افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ ملک میں اب تک 2206659219 افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔

جمعہ کو وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کل ایکٹو کیسز کم ہو کر 53852 رہ گئے ہیں۔ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 44932344 ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 531468 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کا اعدادوشمار 11047 بڑھ کر 44347024 تک پہنچ گئی ہے۔

اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں سب سے زیادہ 228 فعال کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی بنگال میں 103، جھارکھنڈ میں 41، بہار میں 12، سکم میں سات، اروناچل پردیش اور تریپورہ میں 3-3، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 2-2، جبکہ اسی مدت میں کیرالہ میں 1153، دہلی میں 429 ہریانہ میں 401،

مہاراشٹر میں 359، اتر پردیش میں 324، راجستھان میں 285، چھتیس گڑھ میں 190، تمل ناڈو میں 151، گجرات میں 130، کرناٹک میں 110 سمیت دیگر ریاستوں آندھرا پردیش، چنڈی گڑھ، گوا، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، لداخ، مدھیہ پردیش، منی پور، میزورم، پڈوچیری، پنجاب، تلنگانہ اور اتراکھنڈ میں کورونا کیسز میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔