جرائم و حادثاتمہاراشٹرا

چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج

چار سالہ لڑکی کو مسلسل اذیت دینے پر باپ اور 2 چاچاؤں کے خلاف کیس درج

تھانے: بھیونڈی میں پولیس نے ایک شخص اور اس کے دو بھائیوں کے خلاف اپنی چار سالہ بیٹی کو بار بار پیٹنے اور اس کے ہاتھوں کو شدید زخمی کرنے کے الزام میں کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
مسخ شدہ عریاں تصویر بھیج کر جیل سے ہسٹری شیٹرس کے جبری وصولی کالس
نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے ملزم کو10سال قید بامشقت کی سزا
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
ہوٹل منہدم کیس، اداکار وینکٹیش اور افراد خاندان کیخلاف کیس درج

یہ کیس بچی کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر شانتی نگر پولیس میں درج کیا گیا۔

پولیس عہدیدار کے مطابق ستمبر2022 اور جون 2023ء کے درمیان تینوں ملزمین نے لڑکی کو گھر کے کام کرنے پر مجبور کیا اور بار بار اسے مارتے رہے۔

حال ہی میں انہوں نے شانتی نگر علاقہ میں واقع اپنے مکان میں لڑکی کو دیوار سے دے مارا جس سے اس کے ہاتھ شدید زخمی ہوگئے۔

لڑکی ابوذر خان کی بیٹی ہے جس کے ساتھ اس کے دو بھائیوں زید اور زیاد کے خلاف ماں کی شکایت پر کیس درج کیا گیا۔