حیدرآباد
تلنگانہ حکومت سیلاب زدہ مواضعات کے متاثرین کی مدد کرے:ای راجندر
ایٹالہ راجندر نے محبوب آباد ضلع کے سیتارام تانڈا کا دورہ کیا اور بارش سے تباہ شدہ مکانات کا معائنہ کیا۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو تسلی دی اور ان میں ضروری سامان تقسیم کیا۔

حیدرآباد: ملکا جگری کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ای راجندر نے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ حکومت سیلاب زدہ مواضعات کے متاثرین کی مدد کرے جنہوں نے سیلاب کی وجہ سے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔
انہوں نے محبوب آباد ضلع کے سیتارام تانڈا کا دورہ کیا اور بارش سے تباہ شدہ مکانات کا معائنہ کیا۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو تسلی دی اور ان میں ضروری سامان تقسیم کیا۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین کو حکومت کی طرف سے کوئی فوری مدد نہیں ملی۔ ریونت ریڈی حکومت کی طرف سے دی گئی یقین دہانی کے مطابق، انہوں نے ہر طرح سے مدد کرنے کی درخواست کی۔