حیدرآباد

سابق کرکٹر محمد اظہرالدین کے والد کی تدفین

نمازجنازہ آج چہارشنبہ کو بعد نمازظہرمسجد بقیع روڈ نمبر12 بنجارا ہلزحیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان راج محلہ رام کوٹ میں عمل میں آئی۔

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے والد محمد عزیزالدین ریٹائرڈ اکاونٹس آفیسر ودیوت سدھا کی تدفین عمل میں آئی جن کا منگل کی شام انتقال ہوگیا تھا۔

نمازجنازہ آج چہارشنبہ کو بعد نمازظہرمسجد بقیع روڈ نمبر12 بنجارا ہلزحیدرآباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان راج محلہ رام کوٹ میں عمل میں آئی۔

ریاستی وزیرداخلہ محمد محمود علی، جناب اے کے خان مشیراقلیتی بہبود تلنگانہ، مولاناڈاکٹر راشد نسیم ندوی(ایفلو)، جناب احمد عالم خان، عمران مرزا(ثانیہ مرزا کے والد)، جناب ضیاالدین نیر صدرتعمیر ملت، جناب عمراحمد شفیق معتمد عمومی تعمیرملت، مولاناحامد محمد خان امیرحلقہ جماعت اسلامی تلنگانہ، جناب انورخان سابق پرنسپل انوارالعلوم کالج، خلیق الرحمن سینئر لیڈرٹی آرایس، حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ شہر حیدرآباد کی دیگر معززشخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی اورپسماندگان سے تعزیت کااظہار کیا۔

محمد اظہر الدین نے اپنے والد کی تدفین کے بعد شام میں ان کی ایک تصویر کو ٹویٹ کیا جس کے ساتھ انہوں نے کوئی کیپشن تو نہیں لکھا تاہم صرف ایک ٹوٹے دل کے ایموجی کے ساتھ تصویر ٹویٹ کردی۔ اس طرح انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔