جرائم و حادثات
حیدرآباد میں کار اُلٹ گئی، اترپردیش کا طالبعلم ہلاک
وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ حیدرآباد آیا تھا، وہ اسی کار میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر واپس ہورہا تھا کہ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار الٹ گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں اترپردیش کا طالب علم ہلاک ہوگیا۔اس کی شناخت 24سالہ کشتی راج کے طورپر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ نوجوان ضلع ورنگل کے نیٹ میں زیرتعلیم تھا۔
وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ حیدرآباد آیا تھا، وہ اسی کار میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر واپس ہورہا تھا کہ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار الٹ گئی۔
اس حادثہ میں کشتی راج ہلاک اور اس کے دیگر پانچ ساتھی زخمی ہوگئے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔