تلنگانہ
منتخب عازمین حج پہلی قسط ادا کردیں: تلنگانہ حج کمیٹی
شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ منتخب عازمین کے لئے ضروری ہے کہ وہ بطور ایڈوانس پہلی قسط کی رقم 81,800 روپے 9 / فروری تک ادا کریں۔

حیدر آباد: شیخ لیاقت حسین ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ منتخب عازمین کے لئے ضروری ہے کہ وہ بطور ایڈوانس پہلی قسط کی رقم 81,800 روپے 9 / فروری تک ادا کریں۔
عازمین حج کے لئے ایڈوانس پہلی قسط کی رقم 81,800 روپے آن لائن حج فارم، ایک عدد پاسپورٹ سائز کی رنگین تصویر، خواتین کے تصاویر میں کان واضح طور پر نظر آنے چاہیے۔
دستاویزات داخل کرنے کی 12 / فروری تک مہلت ہے۔ غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے اصل پاسپورٹس داخل کرنے کی 24 / اپریل آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
شیخ لیاقت حسین نے بتایا کہ خادم الحجاج اپنی درخواستیں ویب سائٹwww.hajcommittee.gov.in پر 15 / فروری تک داخل کرسکتے ہیں۔