تعلیم و روزگار

انٹر سال دوم کا امتحان، پانچ طلبہ نقل نویسی میں پکڑے گئے

تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سال 2022-23 کے سالانہ امتحانات کے تحت آج انٹر میڈیٹ سال دوم کے لئے ریاضی، زوالوجی اورہسٹری مضامین کیلئے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سال 2022-23 کے سالانہ امتحانات کے تحت آج انٹر میڈیٹ سال دوم کے لئے ریاضی، زوالوجی اورہسٹری مضامین کیلئے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

جملہ3,41,013 طلباء کو امتحان میں شرکت کرنا تھا۔ 3,30,920 طلباء نے امتحان میں شرکت کی۔10,093 طلباء امتحان سے غیر حاضر رہے۔

غیر حاضر طلباء کا فیصد 2.9 درج کیا گیا۔ کریم نگر میں 2 اورسنگاریڈی میں 5 طلباء کو نقل نویسی کا مرتکب پایا گیا۔

آج امتحانات کیلئے ”A“ سیٹ کے پرچہ سوالات استعمال کئے گئے امتحانی مراکز پر نظر رکھنے کیلئے محبوب نگر، سنگاریڈی، نظام آباد کاماریڈی، یادادری بھونگیر اور سوریا پیٹ کیلئے مبصرین روانہ کئے گئے تھے۔