حیدرآباد

تلنگانہ کیلئے 21000کروڑروپئے کی سرمایہ کاری:کے ٹی آر

تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے عالمی معاشی فورم کو کامیاب قراردیا۔انہوں نے کہاکہ فورم کے اجلاس کے چاردنوں کے دوران 52بزنس میٹنگس،6گول میز اجلاس اور2پینل مباحثے ہوئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی تارک راما راو نے سوئٹزرلینڈ کے داوس شہر میں منعقدہ عالمی معاشی فورم کے کامیاب اجلاس اور ریاست میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف کمپنیوں کو ترغیب دینے پر پرنسپال سکریٹری محکمہ آئی ٹی جئیش رنجن کی زیرقیادت ٹیم کومبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جدہ میں سرید ھربابو کا آرامکو اور الشریف گروپ سے تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
تلنگانہ کیلئے انرجی پالیسی تیار کرنا ضروری: سریدھر بابو
ٹوئٹر پرشرمیلا اور کے ٹی آر میں لفظی جھڑپ
دھونی واحد شخص ہیں جو واقعی میرے قریب ہیں: ویراٹ کوہلی

سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پرسرگرم تارک راما راو نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے عالمی معاشی فورم کو کامیاب قراردیا۔انہوں نے کہاکہ فورم کے اجلاس کے چاردنوں کے دوران 52بزنس میٹنگس،6گول میز اجلاس اور2پینل مباحثے ہوئے۔

ساتھ ہی تلنگانہ کے لئے تقریبا 21000کروڑروپئے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی گئی جس سے تلنگانہ میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔