حیدرآباد

تلنگانہ میں ایس ایس سی امتحانات کے11 پیپرس بحال

گذشتہ دو برسوں کے دوران محکمہ اسکولی تعلیمات11کے بجائے 6 پیپرس یعنی ہر مضمون کا ایک پیپر کا امتحان منعقد کررہا تھا لیکن مارچ میں ایس ایس سی امتحان کے11 پیپرس رہیں گے۔

حیدرآباد: آئندہ سال مارچ میں منعقد شدنی ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو  مکمل نصاب کا احاطہ کرنے کے ساتھ تمام امتحانی پیپرس میں شرکت کرنا ہوگا۔ کیونکہ محکمہ اسکولی تعلیمات نے ریاست میں کووڈ۔19 سے قبل کے ایس ایس سی کو سچن پیپرس شیڈول (11پیپرس) کو بحال کردیا ہے۔

 اس طرح سال2023 میں منعقد شدنی ایس ایس سی امتحانات کے 6کے بجائے 11پیپرس ہوں گے۔ گذشتہ دو برسوں کے دوران محکمہ اسکولی تعلیمات11کے بجائے 6 پیپرس یعنی ہر مضمون کا ایک پیپر کا امتحان منعقد کررہا تھا لیکن مارچ میں ایس ایس سی امتحان کے11 پیپرس رہیں گے۔ رواں تعلیمی سال، تمام اسکولس کی مقررہ وقت پر کشادگی عمل میں آئی ہے۔ اس لئے نصاب میں کٹوتی نہیں کی جائے گی۔