حیدرآبادسوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

بلیٹ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔10 افراد جھلس گئے (ویڈیو دیکھیں)

شہر کے مغل پورہ علاقہ میں آج حضرت بھولے شاہ ؒ کی درگاہ کے قریب ایک چلتی بلیٹ گاڑی میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس گئے۔ذرائع کے مطابق بلیٹ پر سوار ایک جوڑا سڑک پر دوست سے ملاقات کیلئے رکا تھا۔

حیدرآباد: شہر کے مغل پورہ علاقہ میں آج حضرت بھولے شاہ ؒ کی درگاہ کے قریب ایک چلتی بلیٹ گاڑی میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس گئے۔ذرائع کے مطابق بلیٹ پر سوار ایک جوڑا سڑک پر دوست سے ملاقات کیلئے رکا تھا۔

متعلقہ خبریں
کلیتہ البنین جمعیت المومنات کی سلور جوبلی تقریب

اس دوران اس گاڑی میں اچانک آگ بھڑ اٹھی، شوہر اور بیوی فوری موٹر سیکل سے اتر پڑے۔

چکن سنٹر،شربت فروخت کرنے والے، بھوانی نگر پولیس کے دو جوان کے علاوہ دیگر افراد نے آگ بجھانے کی کوشش کی مگر آگ کے شعلہ بلند ہوتے گئے۔

اس دوران ندیم، محمد حسین، صدام، الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیمرہ مین، چکن سنٹر کا ملازم اور دیگر جھلس گئے۔ان تمام کو اسریٰ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ چند زخمی80 فیصد جھلس گئے۔