کھیل

کرکٹ میں دھوم مچانے والے سرفراز خان باپ بن گئے

سرفراز خان 22 اکتوبر 1997 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ سرفراز خان کو بچپن سے ہی کرکٹ میں دلچسپی تھی اور وہ رانجی ٹرافی کھیلا کرتے تھے۔ 2015 میں آر سی بی نے انہیں اپنے کیمپ میں شامل کیا۔ سرفراز نے 15 فروری کو راجکوٹ گراؤنڈ میں ڈیبیو کیا اور ایک خاص سنگ میل بھی حاصل کیا۔

ممبئی: ڈومیسٹک کرکٹ میں دھوم مچانے کے بعد ہندوستانی ٹیم میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کے دل جیتنے والے سرفراز خان کے گھر میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔ 21 اکتوبر 2024 کی رات سرفراز خان کی اہلیہ رومانہ ظہور نے بیٹے کو جنم دیا۔ سرفراز خان نے والد بننے کی خوشی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے مداحوں سے شیئر کی۔

متعلقہ خبریں
روہت اور کوہلی کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہئے:گمبھیر
ٹیم میں توازن کے باعث سرفرا ز کو منتخب نہیں کیاگیا:سریدھرن
ہمیں اسٹارکلچر ختم کرنا ہوگا:عرفان پٹھان (ویڈیو)
انگلش کرکٹرس آئی پی ایل کے سوا دوسری لیگ نہیں کھیلیں گے!
عثمان قادر کا دوبارہ پاکستان کیلئے نہ کھیلنے کا فیصلہ

 اگرچہ سرفراز خان کو اپنی زندگی میں کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ سرفراز خان کے والد نوشاد خان نے ہر مشکل میں ان کا ساتھ دیا۔ باپ بننے کے بعد سرفراز خان آج 22 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے سرفراز کو ان کی سالگرہ پر والد بننے پر دہری مبارکباد دی جارہی ہے۔

 سرفراز خان 22 اکتوبر 1997 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ سرفراز خان کو بچپن سے ہی کرکٹ میں دلچسپی تھی اور وہ رانجی ٹرافی کھیلا کرتے تھے۔ 2015 میں آر سی بی نے انہیں اپنے کیمپ میں شامل کیا۔ سرفراز نے 15 فروری کو راجکوٹ گراؤنڈ میں ڈیبیو کیا اور ایک خاص سنگ میل بھی حاصل کیا۔

 اپنے پہلے ٹسٹ میچ میں ہی انہوں نے پہلی اننگز میں 62 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے وہ رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد انہوں نے دوسری اننگز میں 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سرفراز کے کرکٹ کیریر میں انہوں نے ٹیم انڈیا کیلئے چار ٹسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 58 کی اوسط سے 350 رنز بنائے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور 150 ہے اور اس دوران انہوں نے 3 نصف سنچریاں اور ایک سنچری بھی اسکور کی ہے۔