دہلی

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کا ووٹر آئی ڈی کو آدھار سے جوڑنے کا فیصل کیا ووٹنگ نظام مزید شفاف ہوگا؟
39 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود وائی ایس آر سی پی کا عملاً صفایا
وزیراعظم۔ وزیر داخلہ کی جوڑی نے الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کردی: کانگریس
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
دُہری شہریت کی بنیاد پر مکھیا بننے والی صبا پروین، عہدہ سے فارغ

اس مرحلے میں 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔ بیرونی منی پور پارلیمانی سیٹ کے 13 اسمبلی حلقوں کے لیے بھی اسی مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق بیرونی منی پور پارلیمانی سیٹ کے 15 اسمبلی حلقوں میں پہلے مرحلے کے ساتھ انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

دوسرے مرحلے میں منی پور کی اس سیٹ کے علاوہ آسام، بہار، چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال کی 88 سیٹوں کے لیے انتخابات ہوں گے۔

امیدوار 4 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے اور جموں و کشمیر کے علاوہ دیگر ریاستوں میں کاغذات نامزدگی کی جانچ 5 اپریل کو کی جائے گی۔

جموں و کشمیر میں کاغذات نامزدگی کی جانچ چھ اپریل کو کی جائے گی۔ امیدوار 8 اپریل تک اپنے نام واپس لے سکیں گے۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔