مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کا ایک ماہ: عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ گیا

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبداللہ دردری نے کہا ہےکہ جنگ بندی میں ہر دن کی تاخیر عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے، ایک ماہ کی جنگ کے نتیجے میں عرب خطے کی مجموعی قومی پیداوار میں تقریباً 6 فیصد کمی کا اندازہ ہے۔

نیویارک: ایران جنگ کے ایک مہینے میں عرب ممالک کی مجموعی قومی آمدنی میں 6 فیصد کمی اور 186 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

متعلقہ خبریں
عرب ممالک میں بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ: سروے رپورٹ
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی میں توسیع، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
بنگلہ دیش میں ایندھن کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
بحرین نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عبداللہ دردری نے کہا ہےکہ جنگ بندی میں ہر دن کی تاخیر عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے، ایک ماہ کی جنگ کے نتیجے میں عرب خطے کی مجموعی قومی پیداوار میں تقریباً 6 فیصد کمی کا اندازہ ہے۔

عبداللہ دردری کے مطابق ایران جنگ کے ایک مہینے میں عرب ممالک کو 186 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور مشرقی بُحیرۂ روم کے خطے میں یہ نقصان تقریباً 30 ارب ڈالر تک ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب ملکوں میں تقریباً 37 لاکھ نوکریاں ختم ہو جائیں گی اور پچھلے ایک ماہ میں 40 لاکھ مزید افراد یا تو سطح غربت سے نیچے چلے گئے ہیں یا چلے جائیں گے۔