بین الاقوامی

’حملہ آوروں کے پاؤں کاٹ دیں گے‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے مشرقِ وسطیٰ میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے، جس پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی عسکری اور پارلیمانی قیادت نے واشنگٹن کو سخت ترین وارننگ جاری کر دی ہے۔

تہران: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے مشرقِ وسطیٰ میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے، جس پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی عسکری اور پارلیمانی قیادت نے واشنگٹن کو سخت ترین وارننگ جاری کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں
تاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
جنگ بندی یا محض دکھاوا، غزہ، لبنان اور ایران میں حملے جاری
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
بحرین نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا

ایران کے خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم اور مسلح افواج دفاعِ وطن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا”کسی بھی جارحیت کی صورت میں حملہ آوروں کے پاؤں کاٹ دیے جائیں گے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ایران نے کبھی کسی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکایا۔کرنل ذوالفقاری نے امریکی صدر کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ایران کے دشمنوں کے لیے آبنائے ہرمز کے راستے بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اس اہم بحری گزرگاہ کے حوالے سے اپنے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ایرانی پارلیمانی نیشنل سیکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے بھی سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہااگر خطے میں میری ٹائم قوانین یا نظام کی تبدیلی کی بات ہے، تو ٹرمپ کا ’رجیم چینج‘ کا خواب پہلے ہی چکنا چور ہوچکا ہے۔

آبنائے ہرمز دوبارہ کھلے گی، لیکن وہ امریکہ یا اس کے اتحادیوں کے لیے نہیں ہوگی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی حکام کے ان تند و تیز بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں بحری گزرگاہوں کے کنٹرول اور امریکی مداخلت کے حوالے سے کشیدگی ایک بار پھر انتہا پر پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات عالمی تیل کی ترسیل پر بھی پڑ سکتے ہیں۔