پولیس نے CEIR پورٹل کی مدد سے 16 گمشدہ موبائل فون برآمد کر لیے
کئی شہری اپنے قیمتی موبائل فون واپس ملنے پر جذباتی دکھائی دیے
حیدرآباد : چادر گھاٹ پولیس نے سی ای آئی آر (CEIR – سینٹرل ایکوپمنٹ آئیڈینٹی رجسٹر) پورٹل کی مدد سے 16 گمشدہ اور کھوئے ہوئے موبائل فون کامیابی کے ساتھ برآمد کر کے ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔
پولیس کے مطابق مختلف شہریوں نے اپنے موبائل فون گم ہونے یا چوری ہونے کی شکایات درج کرائی تھیں، جن پر چادر گھاٹ پولیس کی کرائم ٹیم نے CEIR پورٹل کے ذریعے موبائل فونز کی ٹریکنگ شروع کی۔ مسلسل تکنیکی نگرانی اور مؤثر تحقیقات کے بعد تمام 16 موبائل فون بازیاب کر لیے گئے
رآمد شدہ موبائل فونز چادر گھاٹ پولیس اسٹیشن میں ایک تقریب کے دوران ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔ کئی شہری اپنے قیمتی موبائل فون واپس ملنے پر جذباتی دکھائی دیے اور انہوں نے چادر گھاٹ پولیس کی فوری کارروائی، پیشہ ورانہ مہارت اور عوام دوست رویے کو سراہتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ایل راجا وینکٹ ریڈی نے چادر گھاٹ پولیس اور کرائم ٹیم کی گمشدہ موبائل فونز کی تلاش اور برآمدگی کے لیے کی گئی محنت اور فرض شناسی کو سراہا۔
انسپکٹر چادر گھاٹ کے برہما مراری کی موجودگی میں تمام برآمد شدہ موبائل فون ان کے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔ پولیس حکام نے یقین دلایا کہ شہریوں کے کھوئے ہوئے یا چوری شدہ موبائل فونز کی بازیابی کے لیے آئندہ بھی اسی عزم اور مستعدی کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔